Our Legal Victory to End Harms of Muslim Ban: Read the news

ایشیائی امریکی ایڈوانسنگ جسٹس - اجلاس برائے ایشیائی قانون

ہمارا سنگ بنیاد 1972 میں قوم کی پہلی قانونی اور شہری حقوق کی تنظیم کے طور پر رکھا گیا تھا جو کم آمدنی والی، امیگرنٹ، اور نچلے

طبقے کے ایشائی امریکی اور پیسیفک جزائر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کی خدمت کرتی ہے۔ اس وسیع و عریض سیاسی چھتری تلے

مشترکہ تاریخوں اور کہانیوں کے ساتھ ساتھ، مختلف قومیتوں کے لیے ایک عجیب نظامی عدم مساوات اور انصاف اور خود مختاری کی راہ

میں رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔ ہم ایشیائی نسب کی کمیونٹیز کے وسیع تنوع، بشمول عرب، مشرق وسطیٰ، اور مسلمان کمیونٹیز کی خدمت کرنے

کے لیے پُرعزم ہیں۔ انصاف اور مساوات کے لیے ہماری جنگیں سیاہ فام، مقامی، اور لاطینی کمیونٹیز کی جانب سے اور ان کے لیے آزادی

کی جنگوں سے نہ صرف نہایت متاثر ہیں بلکہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتی ہیں

,ہم امیگرنٹس کے انصاف، معاشی سکیورٹی، اور ایک مضبوط جمہوریت کی لڑائی لڑنے کی خاطر قانونی سروسز، کمیونٹی کی بااختیاری

اور پالیسی کی وکالت کو یکجا کرتے ہیں۔ اردو زبان میں قانونی مدد کے لیے، ہمیں (415) 896-1701 پر کال کریں، "0" منتخب کریں، اور

,مدد کی درخواست پر مشتمل ایک پیغام چھوڑیں۔ اردو زبان بولنے والا عملے کا رکن آپ کو واپس کال کرے گا۔ ہم مفت قانونی صلاح اور

,کچھ صورتوں میں، امیگریشن کے معاملات، رہائش، کارکنان کے حقوق، اور شہری اور آئینی حقوق، بشمول بےجا اور مشکوک نگرانی

.پروفائلنگ، اور پولیس کے نازیبا رویے پر کمیونٹی کے اراکین کی نمائندگی کی پیشکش کرتے ہیں

55 Columbus Avenue, San Francisco, CA 94111 :دفتر

1701-896-415 :فون

مشکوک نگرانی، پروفائلنگ، اور امیگریشن کی رکاوٹیں

یا دیگر حکومتی نمائندوں کی جانب سے سوالات موصول ہو رہے ہیں۔ میرے حقوق کیا ہیں؟ ,FBI. DHS, مجھے پولیس

ہم حکومتی سوالات، ہراسانی، اور مشکوک نگرانی؛ امریکہ میں داخلے کے وقت کے مسائل؛ اور فلائیٹس پر سوار ہوتے وقت مسائل کے

سلسلے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مفت قانونی کلینکس کا انعقاد کرتے ہیں۔ اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے، براہ کرم (415) 848-7714 پر

.کال کریں

اگر پولیس، امیگریشن سے متعلق ایجنٹس، یا FBI کی جانب سے رابطہ کیا جائے یا روکا جائے، تو آپ اپنے حقوق کے بارے میں گائیڈ تلاش

.کر سکتے ہیں

میں عرب، مشرق وسطیٰ، مسلم، اور/یا جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کا/کی ایک رکن ہوں۔ میں اپنے حقوق کے بارے میں کیسے جان سکتا/سکتی ہوں؟

ہمارے مفت قانونی کلینکس میں سے کسی ایک کے دوران اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے، براہ کرم (415) 848-7714 پر کال کریں۔ آپ مسلم کمیونٹیز

کو دوران سفر ان کے حقوق سے روشناس کروانے کے لیے گائیڈ اور پولیس یا FBI کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر اپنے حقوق کے متعلق ماخذ بھی

.تلاش کر سکتے ہیں

کارکنان کے حقوق

میں روکی گئی اجرتوں، ملازمت سے محرومی، یا ناجائز برطرفی کی مشکلات سے دوچار ہوں۔ میں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہم پورے کیلیفورنیا میں کم آمدنی والے کارکنان، بشمول غیر دستاویز یافتہ کارکنان اور انگریزی زبان پر محدود مہارت والے کارکنان کو مفت قانونی

.صلاح فراہم کرتے ہیں۔ عملے کے کسی رکن کے ساتھ اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے، براہ کرم (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" منتخب کریں

میں اپنی ملازمت میں امتیازی سلوک، ہراسانی، انتقامی کارروائی، یا صحت اور تحفظ کے خدشات کا سامنا کر رہا/رہی ہوں؟ میں مدد کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہم پورے کیلیفورنیا میں کم آمدنی والے کارکنان، بشمول غیر دستاویز یافتہ کارکنان اور انگریزی زبان پر محدود مہارت والے کارکنان کو مفت قانونی صلاح فراہم

کرتے ہیں۔ کچھ محدود کیسز میں، ہم قانونی نمائندگی فراہم کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ عملے کے کسی رکن کے ساتھ اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے، براہ

.کرم (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" منتخب کریں

مہاجر کے حقوق، نظر بندی، اور ملک بدری

کی جانب سے مجھے گرفتار کیا گیا۔ میں رابطہ کیسے کروں؟ ICE مقامی یا ریاستی ادارہ نفاذ قانون کے ساتھ رابطے کے بعد

ICE اگر مقامی یا ریاستی ادارہ نفاذ قانون (شیرف، پولیس، ریاستی حوالات، جیل) کے ساتھ رابطے کے بعد

کی جانب سے آپ کو یا آپ کے کسی عزیز کو گرفتار

.کیا گیا تو براہ کرم عملے کے رکن کے ساتھ اپائنٹمنٹ کے لیے (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" دبائیں

میں سان فرانسسکو میں رہتا/رہتی ہوں اور امریکہ کا/کی مستقل رہائشی یا شہری بننے کی کوشش کر رہا/رہی ہوں۔ میں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟

براہ کرم عملے کے رکن کے ساتھ اپائنٹمنٹ کے لیے (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" دبائیں۔ براہ کرم آمدنی کا ثبوت اور اپنے سوالات سے متعلقہ کوئی

.دستاویزات ساتھ لائیں

میں اپنے یا اپنے عزیز کے لیے ملک بدری سے نجات کی راہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا/رہی ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

براہ کرم عملے کے رکن کے ساتھ اپائنٹمنٹ کے لیے (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" دبائیں۔ براہ کرم آمدنی کا ثبوت اور اپنے سوالات سے متعلقہ کوئی

.دستاویزات ساتھ لائیں

مجھ سے جرم سرزد ہوا ہے اور میں معافی یا سزا میں تبدیلی کی درخواست کرنے میں دلچسپی رکھتا/رکھتی ہوں۔ کیا آپ مدد کر سکتے ہیں؟

معافی حقوق، جیسا کہ پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنے کی قابلیت کو بحال کرتی ہے۔ کچھ صورتوں میں، معافی ملک بدری سے بچا سکتی ہے۔ اگر اپنی معافی یا

.سزا میں تبدیلی کی درخواست کے متعلق آپ کے پاس سوالات ہیں، تو براہ کرم (415) 896-1701 پر کال کریں اور "0" دبائیں